• KHI: Partly Cloudy 35.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Rain 26.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 35.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.3°C
  • ISB: Rain 26.6°C

نواز شریف کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات، دہشتگردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ

شائع April 2, 2025 اپ ڈیٹ April 2, 2025 10:00pm
— فوٹو: انسٹاگرام / (ن) لیگ
— فوٹو: انسٹاگرام / (ن) لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، باہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

اسی طرح کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی محسن نقوی سے ملاقات میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026