• KHI: Fajr 4:47am Sunrise 6:06am
  • LHR: Fajr 4:04am Sunrise 5:30am
  • ISB: Fajr 4:04am Sunrise 5:33am
  • KHI: Fajr 4:47am Sunrise 6:06am
  • LHR: Fajr 4:04am Sunrise 5:30am
  • ISB: Fajr 4:04am Sunrise 5:33am

سونے پھر مہنگا ہو گیا، قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

شائع April 15, 2025
— فوٹو: کینوا
— فوٹو: کینوا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا، آج فی تولہ نرخ 600 روپے بڑھ گئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 90 ہزار 980 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 66 ہزار 741 روپے تک پہنچ گیا۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 234 روپے اور 2 ہزار 772 روپے پر برقرار رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 6 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 224 ڈالر پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کا بھاؤ 1800 روپے نیچے آ کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے پر آ گیا تھا۔

12 اپریل کو فی تولہ نرخ ایک ہزار 800 روپے بڑھ کی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 3 لاکھ 40 ہزار 600 روپے تک جا پہنچے تھے۔

24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 543 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

11 اپریل کو فی تولہ خالص سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کا ہو گیا تھا، 10 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2025
کارٹون : 18 اپریل 2025