پاک-بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2200 پوائنٹس کی تنزلی

شائع April 24, 2025
— فائل : کینوا
— فائل : کینوا

پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رحجان دیکھا گیا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2206 پوائنٹس گر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 13 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 86 پوائنٹس یا 0.93 فیصد کم ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2206 پوائنٹس یا 1.88 فیصد کمی کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 109 پر بند ہوا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے درمیان مارکیٹ کا آغاز مندی سے ہوا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ مثبت کارپوریٹ آمدنی کے سبب جزوی بحالی دیکھی گئی۔

عارف حبیب لمیٹڈ میں ریسرچ کی سربراہ ثنا توفیق نے بھی تنزلی کو بنیادی طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو قرار دیا۔

دیگر عناصر بتاتے ہوئے انہوں نے نوٹ کیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے ہدف کو کم کر دیا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025