کراچی میں 28 اپریل کو ہونے والے انٹربورڈ کے امتحانات مؤخر، نئی تاریخ سامنے آگئی
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 اپریل سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات مؤخر کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق انٹر بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق اب یہ امتحانات 5 مئی 2025 سے شروع ہوں گے، امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔
انٹر بورڈ کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل بھی جاری ہے۔
کراچی میں کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں، جن میں 28 اپریل تک میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، اور انہی مراکز کو انٹر بورڈ کے امتحانات کے لیے بھی امتحانی مرکز بنایا گیا تھا۔
امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انٹر بورڈ کے امتحانات کے آغاز کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں تاحال کوئی چیئرمین بھی نامزد نہیں ہوسکا، سرچ کمیٹی کی جانب سے منتخب 2 چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کا چارج لینے سے معذرت کر چکے ہیں۔












لائیو ٹی وی