• KHI: Asr 5:08pm Maghrib 7:09pm
  • LHR: Asr 4:49pm Maghrib 6:51pm
  • ISB: Asr 4:57pm Maghrib 7:01pm
  • KHI: Asr 5:08pm Maghrib 7:09pm
  • LHR: Asr 4:49pm Maghrib 6:51pm
  • ISB: Asr 4:57pm Maghrib 7:01pm

2 کروڑ سکھ پاکستان کیساتھ ہیں، انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر حملہ نہیں کرنے دینگے، گرپتونت سنگھ

شائع April 27, 2025
گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی فوج میں شامل سکھ اہلکاروں سے پاکستان کیخلاف جنگ نہ لڑنے کی اپیل بھی کر چکے ہیں
—فائل فوٹو:
گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی فوج میں شامل سکھ اہلکاروں سے پاکستان کیخلاف جنگ نہ لڑنے کی اپیل بھی کر چکے ہیں —فائل فوٹو:

عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ 1965 ہے نہ ہی 1971، بلکہ یہ 2025 ہے، انڈین آرمی کوپنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کا نام ہی پاک ہے ، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ اب حملے میں پہل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی حملہ کیا، پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، ہم مودی ، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پہلگام میں جو کچھ ہوا، انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔

واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں اس سے قبل بھارت کی فوج میں شامل سکھ اہلکاروں سے پاکستان کے خلاف جنگ نہ کرنے کی اپیل بھی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سکھ فوجی مودی کی پاکستان کے خلاف جنگ سے انکار کریں، بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے مودی کا بھارت آپ کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے سکھ فوجیوں سے کہا تھا کہ مودی کی جنونی جنگ سے انکار کرو، پاکستان کے خلاف نہ لڑنا۔

کارٹون

کارٹون : 14 مئی 2025
کارٹون : 13 مئی 2025