• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

روسی صدر کا یوکرین کے ساتھ تین روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان

شائع April 28, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 8 سے 10 مئی تک تین روزہ عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا، اس دوران ماسکو کی دوسری جنگ عظیم کی فتح کے دن کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ماسکو نے کہا کہ وہ توقع کرتا ہے کہ کیف بھی ایسا ہی حکم جاری کرے گا، تاہم لڑائی میں ممکنہ تعطل کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں گے۔

ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹر پر بھی جنگ بندی کے لیے اسی طرح کا حکم دیا تھا، دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر سیکڑوں بار اس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، تاہم لڑائی میں عارضی کمی دیکھی گئی تھی۔

کریمیلن نے ایک بیان میں کہا کہ روسی فریق یوم فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر 7 تا 8 مئی کی درمیانی رات سے 10 تا 11 مئی کی درمیانی رات تک جنگ بندی کا اعلان کر رہا ہے، اس دوران تمام جنگی کارروائیاں معطل کر دی جائیں گی۔

مزید کہا کہ روس کا خیال ہے کہ یوکرینی فریق کو اس کی پیروی کرنی چاہیے، تاہم یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں روسی مسلح افواج مناسب اور مؤثر جواب دیں گی۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یوکرین پر حملے کرنا بند کر دے۔

سماجی پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا تھا کہ میں روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر خوش نہیں ہے، یہ غیر ضروری اور ان کی ٹائمنگز بہت غلط ہیں۔

ان نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولادیمیر، روکو! 5 ہزار فوجی ہر ہفتے مر رہے ہیں، آؤ امن ڈیل کو فائنل کریں۔

کارٹون

کارٹون : 11 جون 2025
کارٹون : 10 جون 2025