پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا شیڈول فائنل
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کی تاریخوں اور وینیوز کو فائنل کرلیا گیا، 5 میچز پر مشتمل سیریز 25 مئی سے 3 جون تک کھیلی جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے ابتدائی 2 ٹی20 انٹرنیشنل کی میزبانی فیصل آباد کو مل گئی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل 25 اور دوسرا 27 مئی کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف باقی 3 ٹی20 انٹرنیشنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا، یہ میچز 30 مئی، یکم اور 3 جون کو کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی باضابطہ طور پر جلد پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کرے گا۔