بلوچ باغی متاثرہ علاقوں میں کارروائی روک دیں، حکومتِ بلوچستان
کوئٹہ: حکومتِ پاکستان نے تمام بلوچ علیحدگی پسند گروہوں سے درخواست کی ہے کہ وہ صوبے بھر میں اپنی کارروائیاں روک دیں۔
جمعرات کوایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کے ترجمان، جان محمد بلیدی نے کہا کہ آواران میں سیکیورٹی فورسز پر حملے سے امدادی کارروائیاں متاثرہ ہورہی ہیں۔ اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں خلل پیدا ہورہا ہے۔
' اگر حملے جاری رہے تو لوگ بھوک سے مرجائیں گے،' بلیدی نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں متاثرہ افراد کی حالت اور زندگی بچانے کیلئے علیحدگی پسندوں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کی مشکلات دیکھتے ہوئے حملوں کو روک دیں۔
' خواتین اور بچے شدید مدد چاہتے ہیں،' بلیدی نے کہا۔
واضح رہے کہ آج صبح نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے چیئرمین میجر جرنل عالم سعید کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر راکٹ حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے جبکہ ایف سی کے ایک قافلے پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔












لائیو ٹی وی