• KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.3°C
  • ISB: Clear 24.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.3°C
  • ISB: Clear 24.5°C

پاکستانی مندوب کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

شائع May 2, 2025 اپ ڈیٹ May 2, 2025 03:12pm
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نےجنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر بات کی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا، اس سےقبل عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سےآگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت سیاسی بنیاد پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026