• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:48pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:57pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 5:08pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:48pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:57pm

بھارت کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی بندوقیں خاموش

شائع May 5, 2025
29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھی بھارت نے ایل او سی پر سیزفائر خلاف ورزی کی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی
29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھی بھارت نے ایل او سی پر سیزفائر خلاف ورزی کی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستان کی فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ 30 اپریل 2025 کو سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت نےلائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی، 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیزفائر خلاف ورزی کی تھی۔

بھارت نے ایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے کئی مورچے تباہ ہوگئے، اور بھارت کی گنیں خاموش ہوگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارت کی چکپترا پوسٹ تباہ ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی کو اختیار کیا، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔

جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس حملے کا االزام علاقائی حریف پر عائد کیا ہے، اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو قبول کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم بھارت کی جانب سے امن کے لیے اقدامات کے بجائے روایتی ہٹ دھرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے دونوں ملکوں پر کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے، تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی رکھے ہوئے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مئی 2025
کارٹون : 11 مئی 2025