• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

فیکٹ چیک: بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر تصاویر کا سیالکوٹ حملے سے کوئی تعلق نہیں

شائع May 8, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بھارت کے پروپیگنڈا اکاؤنٹس غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے کی پرانی تصاویر شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ سیالکوٹ پر حملے کے تازہ مناظر ہیں۔

’دی جے پور ڈائیلاگز‘ نامی ایک ایکس اکاؤنٹ نے بمباری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سیالکوٹ میں طلوع آفتاب‘

اس پوسٹ کو 11 بج کر 51 منٹ تک 3 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ویوز مل چکے تھے، صارفین نے کسی بھی خبر یا سرکاری بیان کے لنکس شیئر نہیں کیے، بعد ازاں، اس پوسٹ کو حذف کر دیا گیا۔

یہی تصاویر دیگر بھارتی اکاؤنٹس پر بھی یہاں، یہاں اور یہاں شیئر کی گئی۔

تاہم، متعلقہ ایکس پوسٹس میں استعمال ہونے والی تصویر کی ریورس امیج سرچ سے تصدیق ہوئی کہ یہ سیالکوٹ کی نہیں بلکہ غزہ کی ہے۔

اسی طرح ایک فوٹو میں وہی عمارتیں دکھائی دے رہی تھیں، جو 19 مئی 2021 کے ایک مضمون میں استعمال کی گئی تھیں، جبکہ تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 16 مئی 2021 کی صبح غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد مختلف اہداف پر دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ (فوٹو: محمد عابد/اے ایف پی)۔

اس کے علاوہ، ایک اور اکاؤنٹ نے یہی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ سیالکوٹ میں طلوع آفتاب، دوستو، اگر ممکن ہو تو پاکستان کے خلاف جتنا ممکن ہو پروپیگنڈا پھیلائیں، جس طرح وہ کرتے ہیں، اگر کوئی چیز وائرل ملے، تو اسے فیکٹ چیک نہ کریں، بلکہ شیئر کریں، انہیں ذہنی طور پر بھی نشانہ بنائیں۔

غزہ پر حملے کی ایک اور تصویر ایکس پر موجود اکاؤنٹس نے شیئر کی اور اسے سیالکوٹ پر بھارتی حملے کے طور پر پیش کیا جبکہ ان پوسٹس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ رات کے وقت سیالکوٹ پر حملے کی تصویر۔

ریورس امیج سرچ سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر لبنان کی ہے۔

دریں اثنا، مسلم لیگ (ن) نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ بھارت سیالکوٹ میں بدامنی کا دعویٰ کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز پھیلا رہا ہے، یہ واضح ہو جائے کہ ایک پتا بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلا، سیالکوٹ پرسکون، محفوظ اور صورتحال مکمل قابو میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025