• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل، آج راولپنڈی میں شیڈول میچ ملتوی

شائع May 8, 2025 اپ ڈیٹ May 8, 2025 05:30pm
— فائل فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل
— فائل فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے، راولپنڈی میں آج شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے جبکہ آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق وی آئی پی گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ رکھنے والے حضرات آج کے میچ کے لیے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم خود بخود اسی اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی جو بکنگ کے وقت استعمال کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026