• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:52pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:10pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:52pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ

شائع May 9, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن ٹین کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے دبئی میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاک - بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 8 میچز دبئی میں ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کو اگلے 12 سے 24 گھنٹے میں دبئی روانہ کردیا جائےگا، پی ایس ایل کے میچز اگلے 4 سے 5 روز بعد شروع ہوں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹے طویل اجلاس اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخرکار فیصلہ کیا کہ بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کو ملک میں منعقد کرنا غیر محفوظ ہے تاہم، یہ شو جاری رہے گا اور اس سیزن کی پی ایس ایل کے آخری مرحلے کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

پی سی بی نے رات گئے ایک بیان میں کہا کہ پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے، میچز کا درست شیڈول تاریخوں اور مقامات کے ساتھ مقررہ وقت پر شیئر کیا جائے گا۔

ایونٹ کے لیگ مرحلے کے 4 میچ ابھی ہونا باقی ہیں، جو یہ طے کریں گے کہ کون سی 4 ٹیمیں پلے آف میں جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2025
کارٹون : 22 مئی 2025