• KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm

بھارت میں ’ایکس‘ کے 8 ہزار اکاؤنٹس، انسٹاگرام پر 67 لاکھ فالوورز والا مسلم نیوز اکاؤنٹ بلاک

شائع May 9, 2025
بھارت نے یہ نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی
— فائل فوٹو
بھارت نے یہ نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی — فائل فوٹو

بھارتی حکومت نے گمراہ کُن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کو بھی جارحیت کی زد میں لے لیا، ایکس انتظامیہ کو 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا گیا، جبکہ انسٹا گرام پر معروف مسلم نیوز پیج پر پابندی عائد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارت کی نام نہاد سیکولرزم کا پول کھل گیا ہے، مودی سرکار نے عالمی میڈیا اداروں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹس پر پابندی لگادی، ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا کوئی جواز نہیں پیش کیا گیا۔

ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں اکاؤنٹس ایسے ہیں جن کو بند کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ہم تمام تر قانونی راستے تلاش کر رہے ہیں، صارفین کو بھی مشورہ ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔

ایکس انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹس کی مکمل بندش آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے،
بھارت نے یہ نہیں بتایا کہ ان اکاؤنٹس نے کون سے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارتی احکامات میں مواد کی وضاحت، قانونی جواز فراہم نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان میں دراندازی کرکے مودی سرکار کے ہرکارے سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور پاکستان میں حملوں کا پروپیگنڈا کر رہے تھے، ایسے میں بعض ایکس اکاؤنٹس سے حقائق بتائے جانے اور فیک نیوز کی تردید کا سلسلہ بھی جاری تھا۔

مودی سرکار نے اپنی حکومت کے بیانئے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے لیے ایکس انتظامیہ کو فہرست ارسال کرکے آزادی اظہار رائے پر کاری ضرب لگادی ہے۔

67 لاکھ فالوورز والا مسلم نیوز اکاؤنٹ بھی بلاک

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے خبر دی ہے کہ میٹا نے مودی سرکار کی درخواست پر بھارت میں انسٹاگرام پر معروف مسلم نیوز پیج پر پابندی عائد کردی ہے، اکاؤنٹ کے بانی نے اس اقدام کو ’سینسرشپ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

بھارت میں انسٹاگرام صارفین 67 لاکھ فالوورز والے پیج muslim ہینڈل سے پوسٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اکاؤنٹ کے بانی کو ایک پیغام موصول ہوا، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت میں اکاؤنٹ دستیاب نہیں ہے۔ نیوز اکاؤنٹ کے بانی اور ایڈیٹر انچیف امیر الخطاطبہ نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے بھارت میں ہمارے فالوورز کی جانب سے سیکڑوں پیغامات، ای میلز اور تبصرے موصول ہوئے کہ وہ ہمارے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ میٹا نے بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر muslim اکاؤنٹ بلاک کر دیا، یہ سنسرشپ ہے، تاہم میٹا نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ویب پیج پر مواد کو محدود کرنے کی پالیسی پر عمل کیا، جب حکومت کو یقین ہے کہ اس کے پلیٹ فارمز پر مواد ’مقامی قانون کے خلاف‘ ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی جرنلسٹ ٹیلر لورینز کے ادارے یوزر میگزین نے کہا کہ یہ پیش رفت 2 دہائیوں میں جوہری ہتھیاروں سے لیس بھارت اور پاکستان کے درمیان بدترین کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

Muslim اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے مسلم خبروں کے ذرائع میں سے ایک ہے، انہوں نے بھارت میں اپنے فالوورز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جب پلیٹ فارم اور ممالک میڈیا کو خاموش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے میٹا سے بھارت میں اکاؤنٹ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سچائی کو دستاویزی شکل دیتے رہیں گے اور انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔

بھارت نے اس سے قبل ایک درجن سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بلاجواز پابندی عائد کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2025
کارٹون : 22 مئی 2025