• KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm

بھارت کی نور خان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی

شائع May 10, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے رات گئے مختصر بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے اب سے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضا سے زمین پر میزائل داغے ہیں، نور خان بیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک کے اطلاعات کے مطابق ایئرفورس کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل داغے ہیں اور ڈرونز کا حملہ بھی افغانستان پر کیا ہے، بھارت اپنے پاگل پن اور جارحیت اور مکاری کے ذریعے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں، ہم تمہاری طاقت، تمہاری مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہیں، اب تم صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

اس سے قبل، شہریوں کی جانب سے تینوں شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن فوری طور پر دھماکوں کی جگہ اور نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ بھارتی ڈرونز کے گرنے کی آوازیں ہوسکتی ہیں جو سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے اور پاکستان نے مجموعی طور پر آج بھارت کے 48ڈرون مار گرائے ہیں، جس کے بعد کل سے اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

تاہم، اب سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2025
کارٹون : 22 مئی 2025