• KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm
  • KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm

بھارتی سکھوں اور افغانستان پر میزائل حملہ کرنے والی آدم پور ایئرفیلڈ تہس نہس

شائع May 10, 2025
—فوٹو: ڈان
—فوٹو: ڈان

پاکستان نے بھارت کی ہندوتوا چالاکی پر کاری وار کیا ہے، بھارتی پنجاب میں سکھوں، پاکستان اور افغانستان پر میزائل داغنے والی ایئر فیلڈ کو بھی تہس نہس کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور سے امرتسر میں سکھوں پر پاکستان اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھے۔

پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی جب کہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔

پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا، بھاری نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری بھی تہس نہس کر دی گئی، پاک فوج نے آدم پور ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 مئی 2025
کارٹون : 18 مئی 2025