• KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Sunny 28°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

بھارت پر ڈرونز کی یلغار، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری

شائع May 10, 2025 اپ ڈیٹ May 10, 2025 07:42am
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

پاکستان نے بھارت میں ڈٖرون چھوڑ دیے، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں، جس کے بعد دشمن حواس باختہ ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت پر بیک وقت کئی جانب سے حملے کیے گئے ہیں، پاک فوج نے حملوں کی ایسی منصوبہ بندی کی ہے، جس نے دشمن کے ہوش اڑادیے، بھارت کو سمجھ ہی نہیں آرہا کہ وہ بیک وقت کتنے محاذوں پر پاکستان کا مقابلہ کرے۔

ایک جانب پاکستان نے بھارت کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، دوسری جانب بھارتی میزائلوں کو ہوا میں ہی مار گرایا، پھر پاکستان نے بھارت پر سائبر اٹیک بھی کرکے درجنوں اہم ویب سائٹس اور نگرانی کرنے والے کیمرے ہیک کرلیے۔

اسی طرح قوم کا فخر پاک افواج نے بھارت پر ڈرونز کی یلغار کردی، اور دہلی میں درجنوں ڈرونز فضا میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے دو دن تک اسرائیلی اور دیگر جدید ڈرونز کو پاکستان میں چھوڑ کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی تھی، تاہم تمام ڈرونز کو مار گرایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026