پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کیلئے بند
پاک - بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پاک - بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملک بھر کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لیے بند کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹس تو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک - بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ کئی روز سے فضائی آپریشن وقفے وقفے سے تعطل کا شکار رہا ہے، ایئرپورٹس کی متواتر بندش کے باعث قومی و بین الاقوامی پروازوں سمیت حج آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔