• KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Heavy Rain 22.5°C
  • ISB: Heavy Rain 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.9°C
  • LHR: Heavy Rain 22.5°C
  • ISB: Heavy Rain 18.3°C

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا ترکیہ ہم منصب حکان فیدان سے رابطہ

شائع May 10, 2025 اپ ڈیٹ May 10, 2025 04:09pm
— فوٹو: وزارت خارجہ ایکس
— فوٹو: وزارت خارجہ ایکس

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر ترکیہ ہم منصب حکان فیدان سے رابطہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے ترک وزیرخارجہ حکان فیدان سے رابطہ کیا ہے، اسحٰق ڈار نے ترک وزیر خارجہ کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا، دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026