• KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm
  • KHI: Maghrib 7:11pm Isha 8:36pm
  • LHR: Maghrib 6:55pm Isha 8:29pm
  • ISB: Maghrib 7:05pm Isha 8:42pm

کیا وسیم بادامی نے 10 گھنٹے کی طویل نشریات کی میزبانی کی؟

شائع May 10, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے بعد ایکس پر وسیم بادامی کا نام بھی ٹرینڈ کرنے لگا، جہاں صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 10 گھنٹے طویل نشریات کی میزبانی کی۔

وسیم بادامی اے آر وائے نیوز سے وابستہ ہیں اور وہ وہاں کرنٹ افیئرز کا پروگرام کرتے ہیں، تاہم ہنگامی حالات پر وہ نیوز چینل پر خصوصی نشریات بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

خصوصی نشریات اگر کئی دنوں تک محیط ہو تو اس میں متعدد ٹی وی میزبان بٹھائے جاتے ہیں اور دیگر ٹی وی چینلز کی طرح اے آر وائے نے بھی پاک - بھارت کشیدگی اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کرنے پر خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔

ایکس پر سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ وسیم بادامی نے 10 گھنٹے تک طویل نشریات کی میزبانی کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے وسیم بادامی کی جانب سے کی گئی نشریات کی ویڈیو کلپس بھی شیئر کیں اور ان کے جذبے کی تعریفیں بھی کیں۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی، جس میں وسیم بادامی مقدس کتاب قرآن پاک کی آیات پڑھتے اور ان کا ترجمہ سناتے سنائی دیتے ہیں۔

وسیم بادامی نے مقدس کتاب قرآن پاک کی آیات اور پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف شروع کیے گئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ سے متعلق بات کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی مذکورہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے وسیم بادامی کو صبح 5 بجے تک نشریات کرتے دیکھا اور ان کی آواز سنی۔

بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ وسیم بادامی نے مسلسل 10 گھنٹے تک ٹی وی نشریات کی اور انہوں نے نشریات کے دوران متعدد مہمانوں اور دوسرے ساتھی اینکرز سے بھی پاک- بھارت کشیدگی پر بات کی۔

اگرچہ وسیم بادامی نے بھی 10 مئی کو کی گئی اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے نیند نہیں کی اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ آباد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کتنے گھنٹے تک ٹی وی نشریات کی میزبانی کی۔

ان کی جانب سے طویل وقت تک ٹی وی میزبانی کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے مستند اور اچھی معلومات فراہم کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 مئی 2025
کارٹون : 18 مئی 2025