• KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.4°C
  • ISB: Clear 26.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.4°C
  • ISB: Clear 26.3°C

بلوچستان: خضدار میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، لیویز کے 4 جوان شہید

شائع May 17, 2025 اپ ڈیٹ May 17, 2025 01:07pm
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال نے بتایا کہ ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے — فائل فوٹو
ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال نے بتایا کہ ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے — فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے صمند میں چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کرکے لیویز فورس کے 4 جوانوں کو شہید کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہید لیویز اہلکاروں میں مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال نے بتایا کہ لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے پوری جرات کے ساتھ حملے کا مقابلہ کیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد لیویز فورس نے پورے علاقےکو گھیرے میں لےلیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے لیویز کے 4 جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بہادری کی مثال قائم کی۔

شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاستی رٹ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026