سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

شائع May 22, 2025
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تعطیلات کا اعلان کیا۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک اسکول میں تعطیلات رہیں گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کیلئے اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت پنجاب نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے جاری نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، صوبے بھر کے تمام اسکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے اعلامیے میں کہا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025