جنید صفدر ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار، دلہن کون؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر ایک مرتبہ پھر شادی کے لیے تیار ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اس بار اُن کی منگنی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کزن جاوید شفیع کی پوتی سے ہوئی ہے، جو جاوید شفیع کے بیٹے عثمان جاوید شفیع کی بیٹی ہیں۔
منگنی کی تقریب لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں سادگی سے منعقد کی گئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کی تقریبات رواں سال نومبر یا دسمبر میں متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کی 2021 میں سابق سینیٹر سیف الرحمٰن کی بیٹی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، جس کی تصدیق جنید نے خود انسٹاگرام پر کی تھی۔
کیمبرج گریجویٹ جنید صفدر نہ صرف اعلیٰ تعلیمی قابلیت رکھتے ہیں بلکہ وہ ایک ماہر پولو کھلاڑی بھی ہیں، جنہوں نے برطانیہ کی مختلف یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی اعزازات حاصل کیے۔
جنید حال ہی میں لندن سے پاکستان واپس آئے ہیں تاکہ وہ اپنی والدہ کی سیاسی ذمہ داریوں میں ان کا ساتھ دے سکیں۔