بہن کی برسی تھی، اسما عباس نے ڈانس ویڈیو کے پیچھے کی افسردہ کہانی سنادی

شائع June 10, 2025
—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

سینئر اداکارہ اسما عباس نے چند روز قبل بیٹی زارا نور عباس کے ہمراہ شیئر کی گئی ڈانس ویڈیو کے پیچھے چھپی افسردہ کہانی بیان کردی۔

اسما عباس نے حال ہی میں سینئر صحافی و یوٹیوبر عنبرین فاطمہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وہ اپنی بیٹی زارا کو دیکھ کر محبت سے لپٹ جایا کرتی تھیں، لیکن جب سے ان کی نواسی ہوئی ہے، اب وہ اسے دیکھ کر فوراً لپک جاتی ہیں اور اسے بہت یاد کرتی ہیں۔

اسما عباس نے بتایا کہ زارا ایک بہت اچھی بیٹی ہے، جو ان کا بہت خیال رکھتی ہے، میں جہاں بھی جاتی ہوں، وہ یہی کہتی ہے کہ میں آپ کا خیال رکھوں گی اور وہ بالکل ایک ماں کی طرح میرا خیال کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زارا میری چھوٹی چھوٹی باتوں کا بھی خیال رکھتی ہے، اگر میں اداس ہوں، تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ مجھے کیسے خوش کرنا ہے اور وہ کچھ ایسا کرتی ہے کہ میری اداسی دور ہو جاتی ہے۔

اسما عباس کے مطابق ابھی کچھ دن پہلے جو ہم نے ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی تھی، اس کے پیچھے ایک خاص کہانی ہے، اُس دن میری بہن سنبل کی برسی تھی اور مجھے وہ اور میرے والدین بہت زیادہ یاد آرہے تھے، تو زارا نے میری اداسی کم کرنے کے لیے کہا کہ چلیں اماں، ڈانس کرتے ہیں۔

اسد صدیقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسما عباس نے کہا کہ وہ بہت اچھا انسان ہے، صرف اس لیے نہیں کہ وہ میرا داماد ہے، بلکہ واقعی اس کی طبیعت بہت دھیمے مزاج کی ہے، جب کہ زارا تھوڑی چنچل ہے اور ہر وقت اس سے لاڈ کرتی رہتی ہے، اسی لیے میں ان دونوں کو ’سلطان راہی اور انجمن‘ کہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھار اگر دونوں میں لڑائی ہو جائے تو میں زارا کو ہی سمجھاتی ہوں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ اسد کتنا اچھا ہے اور یہ بھی جانتی ہوں کہ زارا کچھ دیر بعد خود ہی اس سے ٹھیک ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025