• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی ہے، خواجہ آصف

شائع June 12, 2025
خواجہ آصف پہلے اعلیٰ حکومتی عہدیدار ہیں جنہوں نے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
خواجہ آصف پہلے اعلیٰ حکومتی عہدیدار ہیں جنہوں نے اسپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر تنقید کی ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو اس کے مرہون منت ہے۔‘

یاد رہے کہ 6 جون 2025 کو اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا تھا۔

وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذالعمل ہوگا۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے تھی۔

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بے تحاشہ اضافے پر عوامی حلقوں میں شدید تنقید کی جارہی تھی، یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025