شکارپور: انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان کی کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

شائع June 12, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

شکارپور میں انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے پر قبائلی دشمنی کا شبہ ظاہر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شکارپور میں گڑھی یٰسین ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسلح ملزمان نے کار پر گولیاں برسادیں، فائرنگ سے نور محمد سندرانی، نظام احمد سندرانی، آدم سندرانی اور نامعلوم کار ڈرائیور موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکابندی کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025