• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کل پیش کیا جائے گا

شائع June 12, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخو ا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ کی منظوری کیلئے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کل سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شب 8 بجے طلب کرلیا ہے جس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمانی اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کو بجٹ پر اعتماد میں لیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کل صبح کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025