کوالالمپور:نیوزی لینڈ نے نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے دی

شائع June 21, 2025
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ

نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔

میچ شام 6 بجے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔

قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے زکریا حیات اور سفیان خان نے گول اسکور کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نیشنز کپ کے فائنل میں بہادری سے مقابلہ کیا، لیکن نیوزی لینڈ نے 2 کے مقابلے میں 6 گول سے کامیابی حاصل کر لی۔

سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف فتح نہ صرف پاکستان کی مسلسل دوسری بار نیشنز کپ کے فائنل میں رسائی کا باعث بنی تھی بلکہ پہلی بار ایف آئی ایچ مینز پرو لیگ میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں بھی برقرار رکھی تھیں۔

میچ کے بہترین کھلاڑی رانا وحید نے کہا تھا کہ ہم اس فتح کے لیے بہت عرصے سے تیار تھے، ہم نے بھرپور کوشش کی، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، ہم اپنی ٹیم پر واقعی فخر محسوس کر رہے ہیں اور اب فائنل کے منتظر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025