جنگ ’جواری‘ ٹرمپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، ترجمان خاتم الانبیا یونٹ

شائع June 23, 2025
— فوٹو: تہران ٹائمز، ایکس
— فوٹو: تہران ٹائمز، ایکس

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو ایران کی 3 بڑی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقتور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جنگ ’جواری‘ ٹرمپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق خاتم الانبیا یونٹ کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ اس نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کی طرف سے انجام دیا، جو ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام ایک دم توڑتی صہیونی حکومت کو زندہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکی حملہ ایران کے لیے جائز اور متنوع اہداف کے دائرے کو مزید وسیع کرتا ہے۔

کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا سخت آپریشنز اور شدید نتائج کا انتظار کرے، اللہ کا حکم ہے دشمن کے مقابلے کے لیے جو ہو سکے تیاری کرو، اللہ نے حکم دیا کہ قوت تیار کرو جس سے تم دشمن کو ڈرا سکو۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں کود چکا ہے، امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، امریکی اقدام سے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کی راہ ہموار ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ امریکا کے لیے ہرگز فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی، مجاہدین کے جوابی آپریشنز سے دشمن کو سرپرائز ملے گا، جنگ جواری ٹرمپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔

واضح رہے کہ خاتم الانبیا یونٹ ایرانی مسلح افواج کا ایک خصوصی یونٹ ہے، جو براہِ راست جنرل اسٹاف کے ماتحت ہے اور پاسدارانِ انقلاب سے علیحدہ طور پر کام کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025