• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

آئی سی سی ویمنز ٹی20 رینکنگ: پاکستانی باؤلر بدستور سرفہرست

شائع July 1, 2025
— فائل فوٹو: پی سی بی
— فائل فوٹو: پی سی بی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ویمز ٹی20 باؤلر رینکنگ میں پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال بدستور سر فہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے منگل کو آئی سی سی ویمنز ٹی20 کی نئی فہرست جاری کی گئی ۔

پاکستان ویمن ٹیم کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل باؤلرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

سعدیہ اقبال نے حال ہی میں لاہور میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے 16 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، اور انہیں ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم میں بھی منتخب کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال ٹی 20 باؤلرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں، تاہم ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے درمیان صرف 44 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے جس سے مقابلہ کافی سخت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انگلینڈ کی فاسٹ باؤلر لارن بیل نے 2 درجے ترقی پائی اور کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

خیال رہے کہ مئی میں سعدیہ اقبال نے ویمنز ٹی 20 باؤلرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر دوبارہ قابض ہوگئی تھیں جو اب تک برقرار ہے۔

گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی سعدیہ اقبال نے پاکستان کے لیے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس میں گرین ٹیم نے ایشیا کپ چیمپئن سری لنکا کو اپنے افتتاحی میچ میں شکست دی تھی۔

اسی میچ وننگ پرفارمنس کی بنیاد پر وہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باؤلر بنی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025