پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت

شائع July 6, 2025
—ریویو پی کے
—ریویو پی کے

محرم الحرام کے مقدس مہینے میں جہاں دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، وہیں پاکستانی فنکار بھی نوحہ خوانی کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں، کئی معروف فنکاروں نے اپنی آواز میں نوحے پڑھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

محرم مسلمانوں کے لیے سب سے اہم مہینوں میں سے ایک ہے، اس مہینے میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد منائی جاتی ہے۔

ابتدائی دس دن مجالس سے بھرپور ہوتے ہیں، جہاں مسلمان امام حسین رضی اللہ عنہ کی امت کے لیے دی گئی قربانیوں کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔

امام حسینؓ کی قربانی کے ذریعے تقویٰ، ایثار اور حق کے ساتھ ڈٹ جانے جیسے اسباق دیے جاتے ہیں، جن کی آج کے دور میں ہر مسلمان کو اشد ضرورت ہے۔

کربلا کے دردناک واقعے اور اہلِ بیتؑ پر گزرنے والے مصائب کو یاد کرتے ہوئے نوحے پڑھے جاتے ہیں، دیگر مسلمانوں کی طرح پاکستانی فنکار بھی عاشورہ کا دن انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

فنکاروں کی بڑی تعداد مجالس میں شرکت کرتی ہے، سبیلیں لگاتی ہے اور جنہیں اچھی آواز عطا ہوئی ہے وہ نوحہ خوانی کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

رواں سال بھی معروف فنکاروں نے محرم الحرام کے موقع پر عقیدت سے نوحے پڑھے۔

اداکار عمران عباس نے یوٹیوب چینل پر اپنی خوبصورت آواز میں نوحہ خوانی کی ویڈیو شیئر کی۔

گلوکار عاصم اظہر نے ٹک ٹاک پر نوحہ خوانی کی ویڈیو پوسٹ کی۔

@asimazhar

8 Muharram 1447 🙏🏽🖤

♬ original sound - Asim Azhar

ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے بھی محرم کے موقع پر اپنا کلام شیئر کیا۔

اداکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر نے بھی سوشل میڈیا پر عقیدت سے بھرپور کلام پوسٹ کیا۔

گلوکار اسرار شاہ نے یوٹیوب پر اپنی پُراثر آواز میں کلام شیئر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 جولائی 2025
کارٹون : 18 جولائی 2025