• KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C
  • KHI: Clear 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Cloudy 12.6°C

فیکٹ چیک: خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی غیر قانونی اسٹال لگانے پر ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو جعلی ہے

شائع July 8, 2025
فوٹو: آئی ویری فائی
فوٹو: آئی ویری فائی

4 جولائی 2025 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے مقامی شخص سڑک کنارے غیر قانونی اسٹال لگانے پر تھپڑ مار رہی ہیں، تاہم یہ ویڈیو غلط جو درحقیقت اکتوبر 2024 میں شیئر کی گئی تھی۔

’آئی ویری فائی پاکستان‘ ٹیم نے اس مواد کی تحقیقات کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ویڈیو غلط ہے، جب کہ اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ریورس امیج سرچ کا استعمال کیا گیا۔

4 جولائی 2025 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’ایکس‘ اور ’ٹک ٹاک‘ پر مختلف صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پنجاب کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ایک مقامی شخص کو غیر قانونی سڑک کنارے سٹال لگانے پر تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

تاہم، یہ ویڈیو دراصل ایک خاتون کو ایک دھوکے باز کے ساتھ بات چیت کے دوران بنائی گئی تھی اور یہ ویڈیو اصل میں اکتوبر 2024 میں شیئر کی گئی تھی۔

ویڈیو کیسے وائرل ہوئی؟

4 جولائی کو ایک ایکس صارف نے (جو اکثر حکومت مخالف پوسٹس شیئر کرتا ہے) ، نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک خاتون ایک شخص کو مارتے ہوئے دکھائی دیتی ہے جب کہ اس کے گرد لوگوں کا ایک چھوٹا سا ہجوم موجود ہوتا ہے۔

ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی تھی ’پنجاب حکومت، پاکستان، اسسٹنٹ کمشنر غیر قانونی طور پر سڑک کنارے اسٹال لگانے پر غصے میں آ گئیں‘، کیا کسی اسسٹنٹ کمشنر کو شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا اختیار ہے، کیا کسی قانون میں ایسی ذلت آمیز حرکت کی اجازت ہے؟

اس پوسٹ کو 6 لاکھ 74 ہزار ویوز ملے اور یہی ویڈیو اسی دعوے کے ساتھ مختلف ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئی۔

تحقیق کا طریقہ کار

اس دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ایک فیکٹ چیک کا آغاز کیا گیا کیونکہ اس ویڈیو کی وائرل ہونے اور حکومت کے کسی اہلکار کی طرف سے اختیار کے غلط استعمال کے حوالے سے عوامی دلچسپی زیادہ تھی۔

تاہم، ویڈیو کے حوالے سے سرچ کرنے کے باوجود ایسی کوئی خبر یا نتائج نہیں ملے جو اس ویڈیو کو سچ ثابت کرسکتیں۔

ایک ریورس امیج سرچ نے ’وائرل کشمیر بازار‘ نامی فیس بک پیج پر اس ویڈیو کے ایک کلپ کا پتا چلایا، اس پوسٹ کی تاریخ 5 اکتوبر 2024 تھی اور اس میں کیپشن تھا ’زاہد مرچہ نامی شخص بارامولا کے علاقے سوپور سے دھوکا دہی سے بہت سے معصوم لوگوں سے پیسے ہتھیا چکا ہے لہذا اس سے ہوشیار رہیں‘۔

اس ویڈیو میں ایک خاتون ایک شخص کو مار رہی ہے اور اس پر الزام لگا رہی ہے کہ اس نے اپنی بیمار بھائی کے لیے مجھے سے ایک لاکھ 90 ہزار (بھارتی روپے) کا فراڈ کیا۔

ویڈیو میں موجود شخص یہ بھی کہہ رہا ہے کہ یہ شخص کئی اور لوگوں کو بھی دھوکہ دے چکا ہے۔

فیکٹ چیک کا نتیجہ: غلط

یہ دعویٰ کہ وائرل ویڈیو میں پنجاب کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ایک مقامی شخص کو غیر قانونی اسٹال لگانے پر تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، غلط ہے۔

ویڈیو اصل میں اکتوبر 2024 میں شیئر کی گئی تھی اور اس میں ایک خاتون کو ایک فراڈیے کو مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025