• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

حمیرا اصغر کی لاش 10 ماہ تک پرانی تھی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

شائع July 11, 2025
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد جاری ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کی مدت کا تعین کر لیا گیا ہے۔

حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔

ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ لاش تقریباً 20 دن پرانی ہے، تاہم 9 جولائی کو پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ لاش 6 ماہ پرانی ہو سکتی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا، جس کے بعد عدالت نے پولیس کو فلیٹ خالی کرانے کا حکم دیا۔

دروازہ توڑنے پر پولیس کو ایک بوسیدہ لاش ملی، جس کی شناخت بعد میں اداکارہ حمیرا اصغر کے طور پر کی گئی۔

اداکارہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے، جس کے مطابق ان کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی، ان کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں، جب کہ نچلے جسم کا گوشت مکمل طور پر گل چکا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوزیشن کے آخری مرحلے میں تھی اور اس میں کچھ کیڑے بھی موجود تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ لاش کی حالت اس قدر خراب تھی کہ اس سے کسی بھی قسم کی جسمانی زیادتی یا تشدد کے شواہد کا تعین ممکن نہیں رہا۔

ابتدائی طور پر اداکارہ کے والد کی جانب سے میت وصول کرنے سے انکار کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم بعد ازاں ان کے بھائی نوید اصغر نے رمضان چھیپا فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا، قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ان کے حوالے کر دی گئی۔

نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حمیرا سے لاتعلق نہیں تھے اور والد نے پریشانی میں میت نہیں لینے کی بات کہی تھی۔

دوسری جانب اداکارہ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ڈیجیٹل شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل ڈیٹا اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025