• KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.9°C

میں نے بیٹوں کو ذاتی فون نہیں دیا، ان پر کڑی نظر رکھتا ہوں، احسن خان

شائع July 11, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک بیٹوں کو ذاتی موبائل فون نہیں دیا، فونز کے علاوہ ان کے پاس کچھ آلات ہیں لیکن اس باوجود وہ بیٹوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں احسن خان نے بچوں کی پرورش، ان کی آن لائن سرگرمیوں سمیت ان کے دیگر مسائل پر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو کوئی چیز دلوانا اور ان کے چہرے پر خوشی دیکھنا کوئی کامیابی نہیں بلکہ عارضی خوشی ہوتی ہے، اس لیے بچوں کو ایسی تربیت نہیں کی جانی چاہیے کہ وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے ضد کرنے لگیں۔

ان کے مطابق بچوں کے لیے اچھا بیڈ روم بنوانا بھی مکمل ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ان کے کاموں اور طرز زندگی پر نظر رکھنا اور پھر انہیں معاملات سے متعلق آگاہ کرنا اصل ذمہ داری ہوتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شاید آج کل کے والدین خود آن لائن اور ڈیجیٹل سرگرمیوں سے اتنے زیادہ واقف نہیں ہیں، اس لیے وہ اپنی اولاد پر اچھی طرح نظر نہیں رکھ سکتے۔

احسن خان کے مطابق آن لائن اور ڈیجیٹل سرگرمیاں بڑی خطرناک ہوتی ہے، والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کو مانیٹر کرکے انہیں محدود بھی کریں۔

اداکار نے بتایا کہ ان کے بڑے بیٹے کی عمر 15 سال جب کہ چھوٹے بیٹے کی عمر 11 سال سے زائد ہے لیکن انہوں نے دونوں بیٹوں کو تاحال ذاتی فون نہیں دیا، انہیں دیگر آلات دیے ہیں۔

ان کے مطابق بچوں کے لیے یوٹیوب یا دوسری آن لائن سرگرمیوں کے لیے فون کے علاوہ دوسرے آلات بھی آتے ہیں اور انہیں محدود استعمال کے قابل بھی بنایا جا سکتا ہے، اس لیے والدین کم عمر بچوں کو ایسے آلات دیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن سرگرمیوں کی وجہ سے بچے غیر محفوظ بھی ہوجاتے ہیں، جس طرح اسلام آباد میں قتل کی گئی بچی ثنا یوسف تھیں، جنہیں صرف انکار پر قتل کیا گیا۔

احسن خان نے کہا کہ وہ کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرا رہے لیکن اگر والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں تو وہ انہیں محفوظ بنا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025