پشاور ہائیکورٹ: لاپتا افراد سے متعلق 22 درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق 22 درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نےکی۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور پولیس فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کب نوٹی فائی ہوگا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پرونشل پبلک سیفٹی کمیشن کے لیے نامینیشن جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کابینہ اجلاس سے منظوری کے بعد پبلک سیفٹی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ صوبائی پبلک سیفٹی کمیشن کا نوٹی فکیشن جاری کرکے عدالت میں ریکارڈ جمع کریں۔
چارسدہ سے لاپتا ہونے والے شخص کے والد نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ میرے بیٹے کو ظہر کی نماز کے بعد مسجد کے قریب ایک ہوٹل سےاٹھایا گیا۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ سی ٹی ڈی سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے، عدالت نے سی ٹی ڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔
بعد ازاں، پشاور ہائی کورٹ نے تمام درخواستوں پر وفاقی اورصوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کر دی۔












لائیو ٹی وی