الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت میں عمر ایوب کے وکیل نے اسے خلاف قواعد قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے نوٹس واپس لینے کی استدعا کی جسے کمیشن نے مسترد کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، عمر ایوب کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانا ہوتی ہیں۔
وکیل نے دلائل دیے کہ قواعد کے مطابق غلط گوشوارے جمع ہونے کے 120 روز کے اندر الیکشن کمیشن رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج کر سکتا ہے، جب کہ الیکشن کمیشن نے رواں برس 29 اپریل کے بعد نوٹس بھیجا۔
رکن الیکشن کمیشن شاہ محمد نے درخواست گزار کے وکیل کو بتایا کہ کمیشن نے پہلا نوٹس مقررہ مدت کے اندر بھجوایا تھا اور الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو فیئر ٹرائل کا موقع دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔












لائیو ٹی وی