• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

صنم سعید کی نصف دہائی بعد ’میں منٹو نہیں ہوں‘ سے ٹی وی پر واپسی

شائع July 16, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ صنم سعید جلد ہی ’میں منٹو نہیں ہوں‘ ڈرامے سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

’میں منٹو نہیں ہوں‘ سے قبل صنم سعید کا چند دن پہلے جیو ٹی وی پر ڈرما ’دوسرا چہرہ‘ بھی شروع ہوا ہے۔

اداکارہ کے حالیہ ڈرامے کے نشر ہونے سے قبل وہ آخری بار ٹی وی اسکرین پر 2019 کے مقبول ڈرامے ’دیدن‘ میں دکھائی دی تھیں، اب نصف دہائی سے زائد عرصے کے بعد وہ چھوٹی اسکرین پر نظر آ رہی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ماں بننے والی اداکارہ صنم سعید نے اپنا ڈراما نشر ہونے والے سے قبل انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں ’میں منٹو نہیں ہوں‘ سمیت دیگر ڈراموں اور فلموں کے کرداروں کی تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ٹی وی اسکرین کو پاکستان میں سب سے طاقتور اور دوسروں پر اثر چھوڑنے والی چیز بھی قرار دیا۔

شہور اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ماضی کے یادگار کرداروں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئے، منفرد کردار میں طویل وقفے کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ماضی کے ڈراموں اور فلموں کے کرداروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ جلد ہی ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں ’مس ماریہ‘ کے کردار میں نظر آئیں گی، جس متعلق انہیں امید ہے کہ وہ مداحوں کو خوب پسند آئے گا۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں یہ ماننا پڑے گا کہ گا کہ ٹیلی ویژن جیسا کچھ بھی نہیں، ناظرین کی محبت اور ان کی جانب سے تعریفیں کرنے کا ایک الگ ہی جذبہ ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ٹی وی سب سے زیادہ مؤثر ذریعہ ہے، جہاں خالص پاکستانی ٹیلنٹ کو بھرپور انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے، چاہے وہ کہانی ہو، سینماٹوگرافی، ہدایت کاری، اداکاری یا دل کو چھو لینے والے ساؤنڈ ٹریکس ہوں۔

صنم سعید نے اپنے کیریئر کے دوران کیے گئے کچھ پسندیدہ کرداروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئے روپ میں دوبارہ طویل فارمیٹ کے ڈرامے میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ نہ صرف ایک بالکل نئی ٹیم بلکہ اپنے چند پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ بھی پہلی بار کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔

صنم سعید جلد ہی ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں ہمایوں سعید اور سجل علی سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مذکورہ ڈرامے کو آئندہ ہفتے سے اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، اس کے جاری کیے گئے ٹیزر اور ٹریلرز کو کافی سراہا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025