• KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Clear 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

برے تبصرے کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ ابھی بچی ہوں، عینا آصف

شائع July 16, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی رنگت،جسامت اور اور کپڑوں سمیت دیگر چیزوں پر تبصرے کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ابھی وہ بچی ہیں، ان کی عمر 16 سال ہے۔

عینا آصف نے حال ہی میں ’بی بی سی اردو‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہون ںے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے پہلے ہی ڈرامے سے پذیرائی ملی، اس وقت ان کی عمر 14 جب کہ اس وقت 16 سال ہے، ابھی بھی وہ بچی ہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ان کا تعلق ایسے گھرانے سے ہے، جہاں ان کے جذبات، ان کی نادانیوں اور ان کے شوق کو سمجھا گیا، انہیں ان کی مرضی کے مطابق سیکھنے اور جینے دیا گیا، جس وجہ سے ان میں ہر گزرتے وقت بہتری آ رہی ہے۔

اداکارہ کے مطابق بطور شخص وہ سیکھتی جا رہی ہیں، ان کی ذہنی پختگی بہتر ہو رہی ہے لیکن اس باوجود وہ کم عمر ہیں، ابھی وہ بچی ہیں اور ان پر تبصرے کرنے والوں کو یہ بھی سمجھنا چاہیے۔

عینا آصف کا کہنا تھا کہ شروع میں انہیں سوشل میڈیا پر لوگوں کے تبصرے بری طرح متاثر کرتے تھے، پہلے تو انہیں سمجھ نہیں آتی تھی لیکن پھر انہیں احساس ہوا کہ ہر کوئی ان کا مذاق اڑا رہا ہے اور ان کی توہین کی جا رہی ہے، جس وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ سوشل میڈیا کے تبصروں پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں لیکن اس باوجود سوشل میڈیا صارفین کو سمجھنا چاہیے کہ ابھی ان کی عمر 16 سال ہے، ابھی وہ بچی ہیں، ان کے حوالے سے ایسے تبصرے نہیں کرنے چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق زیادہ تر لوگ یہی کمنٹ کرتے ہیں کہ وہ وہ بچی نہیں لگتیں، انہوں نے کہا کہ وہ جیسی بھی لگیں، لیکن وہ بچی ہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کے ذہنی صحت سے متعلق دیے گئے بیان کو غلط سمجھا گیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ معالج کے پاس جاتے ہیں تو وہ علاج کرنے کے بجائے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتا ہے، جس سے بیماری ختم نہیں ہوتی بلکہ مرض بڑھتا ہے۔

ان کے مطابق انہیں مذکورہ بیان دیتے وقت مزید اچھے الفاظ اور جملوں کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ ایسے مناظر نہ کریں، جن سے وہ زائد العمر یا پختہ عمر کی لگیں، وہ رومانوی مناظر نہیں کرتیں، نہ بولڈ لباس پہنتی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر وہ 20 سال کی بھی ہوگئیں تو بھی وہ رومانوی مناظر شوٹ نہیں کروائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025