• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 19.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C

جنوبی کوریا: ٹیچر اور طالبعلم کی والدہ اسکول سے امتحانی پرچے چرانے کے الزام میں گرفتار

شائع July 17, 2025
سیئول میں کالج انٹری ٹیسٹ میں انگریزی سننے کے دوران جہازوں کی پروازیں بھی روک دی جاتی ہیں۔
—فائل فوٹو: بشکریہ بی بی سی
سیئول میں کالج انٹری ٹیسٹ میں انگریزی سننے کے دوران جہازوں کی پروازیں بھی روک دی جاتی ہیں۔ —فائل فوٹو: بشکریہ بی بی سی

جنوبی کوریا میں ایک ٹیچر اور ہائی اسکول کے طالبعلم کی والدہ کو اسکول میں گھس کر امتحانی پرچے چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا تعلیمی کامیابی پر انتہائی زور دینے کے لیے جانا جاتا ہے، وہاں کا سالانہ کالج انٹری امتحان اتنا اہم سمجھا جاتا ہے کہ انگریزی سننے کے ٹیسٹ کے دوران ہوائی جہازوں کی پروازیں بھی روک دی جاتی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹیچر اورطالبعلم کی والدہ 4 جولائی کو دارالحکومت سیئول سے تقریباً 270 کلومیٹر (167 میل) جنوب میں واقع اندونگ کے ایک ہائی اسکول میں گھسنے اور امتحانی پرچے چرانے کے الزام میں گرفتار ہوئے، اس کے داخل ہوتے ہی اسکول کا الارم بج اٹھا تھا۔

اندونگ پولیس اسٹیشن کے ایک تفتیشی افسر نے کہا کہ 31 سالہ استاد اور 48 سالہ ماں نے اس جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ٹیچر اس طالبعلم کو نجی ٹیوشن بھی فراہم کرتی تھی جب کہ وہ اس اسکول میں بھی کام کرتی رہی، جہاں اس کی ملازمت گزشتہ سال فروری تک رہی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ان دونوں نے ماضی میں بھی اسی طرح کے چوری کے واقعات کیے ہیں، جن کے ذریعے طالبعلم کو تعلیمی میدان میں اعلیٰ نمبر دلانے میں مدد ملی، اور اس عمل میں ماں اور استاد کے درمیان رقم کا لین دین بھی ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025