• KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کے کردار بچے بن گئے، اے آئی ویڈیو پر صارفین کا دلچسپ ردعمل

شائع July 17, 2025
—اسکرین گریب (انسٹاگرام/ یوٹیوب)
—اسکرین گریب (انسٹاگرام/ یوٹیوب)

ماضی کے مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کے کرداروں کی ایک دلچسپ اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نادیہ افگن (شہانہ) اور فرحان سعید (ارسل) کو بچوں کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔

سنو چندا کا شمار پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں ہوتا ہے، یہ ڈراما ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جس کا پہلا سیزن 2018 اور دوسرا سیزن 2019 میں پیش کیا گیا۔

دونوں سیزن ناظرین میں بے حد مقبول ہوئے اور ان کی کامیابی کے بعد مداحوں نے مزید سیزن کا مطالبہ بھی کیا، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ڈرامے کے ساتھ ساتھ اس کے کرداروں نے بھی شاندار مقبولیت حاصل کی، اس کی مرکزی کاسٹ میں اقرا عزیز، فرحان سعید، نادیہ افگن، مشال خان، نبیل زبیری و دیگر شامل تھے۔

سنو چندا کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ اس کے کرداروں کی انفرادیت تھی، ہر کردار کی اپنی الگ پہچان تھی جو ڈرامے کی مقبولیت کا اہم سبب بنی۔

خصوصاً نادیہ افگن (شہانہ) اور فرحان سعید (ارسل) کے کرداروں کو ان کی پنجابی لب و لہجے اور مزاحیہ مکالموں کی بدولت بے حد سراہا گیا، دونوں نے ماں اور بیٹے کا کردار ادا کیا اور ان کی باہمی کیمسٹری نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

حال ہی میں ڈرامے کے ایک سین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں شہانہ اور ارسل کے کرداروں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بچوں کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شہانہ اپنے بیٹے ارسل کو اس کے والد کی سابقہ منگیتر پر نظر رکھنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

فرحان سعید نے بھی یہ اے آئی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور نادیہ افگن کو بھی ٹیگ کیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد اس ویڈیو کو مزاحیہ قرار دے رہی ہے اور اسے بے حد پسند کر رہی ہے۔

کچھ صارفین نے نادیہ افگن کی اداکاری کی تعریف بھی کی، جب کہ کئی مداحوں نے ڈرامے کے تیسرے سیزن کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025