• KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

اسکول میں لڑکی اگر لڑکے کو دیکھ لیتی تو استانی ڈانٹ پلا دیتی تھیں، نورے ذیشان

شائع July 17, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان کے مطابق وہ جس اسکول میں پڑھتی تھیں، وہاں اگر کوئی لڑکی صرف ایک نظر لڑکے کو دیکھ لیتیں تھیں تو بھی استانی ڈانٹ پلا دیتی تھیں۔

نورے ذیشان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کچھ دن قبل دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت نوجوان نسل کے فنکاروں کے مسائل پر بات کی تھی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں نورے ذیشان نے بتایا کہ عام طور پر کسی بھی لڑکی اور لڑکے کے دل میں ابتدائی طور پر کوئی غلط فہمی نہیں ہوتی، ان کے ایک دوسرے سے متعلق خیالات برے نہیں ہوتے لیکن دوسروں کے طعنوں کے بعد وہ غلط بن جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کم عمر لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے سے ملتے، بات کرتے اور ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو انہیں ٹوکنے اور انہیں ایک دوسرے سے دور رہنے کی ہدایت کرنے کی ضرورت نہیں، ایسا کرنے اور کہنے کے بعد ہی لڑکا اور لڑکی غلط ہونے لگتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق دوسروں کے طعنے دینے اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کی باتیں سمجھانے کے بعد ہی لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے بارے میں دوسری سوچ رکھنے لگتے ہیں۔

نورے ذیشان نے بتایا کہ انہوں نے لڑکیوں اور لڑکوں کے مشترکہ اسکول سے تعلیم حاصل کی، جہاں ایک استانی کو بہت مسئلہ ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسکول میں کوئی لڑکی کسی لڑکے کو دیکھ لے تو استانی ڈانٹ پلا دیتی تھیں اور کہتی تھیں کہ کیوں لڑکے کو دیکھ رہی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اگر ایسی ٹیچرز کو لڑکوں اور لڑکیوں کے ایک دوسرے کی جانب دیکھنے سے اتنا ہی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ پھر مشترکہ تعلیم نظام کیوں رکھتے ہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ اسکول میں ایک لڑکا ان کا بہترین دوست تھا، جسے وہ اپنا بھائی سمجھتی تھیں، دونوں کے درمیان بہن اور بھائی والے جذبات تھے لیکن استانی پھر بھی طعنے دیتی تھیں۔

ان کے مطابق جب وہ بھائی جیسے اپنے بہترین دوست کے ساتھ بیٹھی ہوتی تھیں تو وہ استانی آکر انہیں دور بیٹھنے کا کہتیں، جس کے بعد ہی ان کے دل اور دماغ میں غلط باتیں آتیں۔

انہوں نے دلیل دی کہ لڑکے اور لڑکیوں کے دل میں پہلے غلط باتیں نہیں آتیں، انہیں بار بار طعنے دینے اور سمجھانے کے بعد ان کے دل میں غلط خیالات آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025