قلات: مسافر بس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا
بلوچستان کے ضلع قلات میں گزشتہ روز مسافر بس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
ڈان نیوز کے مطابق مقدمہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ افسوس ناک واقعے میں 3 مسافر شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔













لائیو ٹی وی