• KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Clear 16.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

جھومتے جھومتے گھر کی صفائی کرنے کی بشریٰ انصاری کی ویڈیو وائرل

شائع July 18, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جھومتے جھومتے، گانا گاتے گھر کی صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی تعریفیں کیں۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر گھر کی صفائی کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ گھر میں جھاڑو پھیرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں وہ اپنی بیٹی سے بات بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں، جو ان سے پوچھتی ہیں کہ وہ کراچی میں تو آرام کرتی ہیں لیکن کینیڈا آکر صفائیاں کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری خوشی خوشی سے گھر کا کام کرنے، صفائی کرنے کی نہ صرف باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ وہ گھر میں جھاڑو بھی پھیرتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ ویڈیو میں کہتی سنائی دیتی ہیں کہ بیٹی کی محبت نے انہیں ’کتا‘ بنا دیا، وہ کینیڈا آکر آرام کرنے کے بجائے بیٹی کے گھر کے کام کر رہی ہیں۔

گھر کی صفائی کرنے اور بیٹی سے بات کرنے کے دوران بشریٰ انصاری جھومتی بھی دکھائی دیتی ہیں جب کہ بیٹی ان سے گانا گانے کی فرمائش بھی کرتی ہیں۔

سینئر اداکارہ کی جانب سے جھومتے جھومتے گھر کی صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

زیادہ تر خواتین صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں نہ صرف بہترین اداکارہ بلکہ بہترین والدہ بھی قرار دیا۔

بعض خواتین نے تبصرہ کیا کہ انہیں بشریٰ انصاری کی ویڈیو دیکھ کر اپنی والدہ یاد آگئیں، ان کی والدہ بھی ایسی ہی ہیں۔

جہاں خواتین صارفین نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں مرد صارفین نے بھی ان کی خوش مزاجی کی تعریفیں کیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے سینئر اداکارہ کے لباس کے حوالے سے بھی بات کی اور لکھا کہ اگر وہ کچھ بہتر لباس پہنتیں تو اچھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025