لڑکے ’ہمارا دل آپ کا ہوا‘ ٹائپ کے میسجز کرتے ہیں، نورین گلوانی
ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل نورین گلوانی نے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر بہت سارے لڑکے میسیجز کرتے ہیں جو زیادہ ’ہمارا دل آپ کا ہوا‘ ٹائپ کے ہوتے ہیں اور وہ لڑکوں کے انباکس کھولتی تک نہیں۔
نورین گلوانی حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پرفامنگ آرٹس کی ڈگری لینے کے بعد اداکاری شروع کی، انہیں مکمل تعلیم حاصل کرکے ہی انڈسٹری میں آنے کا شوق تھا۔
ان کے مطابق انہیں اداکاری کا زیادہ تجربہ نہیں تھا، اسکول میں ایک دو تھیٹرز کر رکھے تھے لیکن اداکاری کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے پرفارمنگ آرٹس کی ڈگری لینے کے بعد ہی شوبز میں کام کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلموں میں کام کرنے کے دوران زیادہ سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، فلم میں کام کرنے کے ششکے ہوتے ہیں، تاہم ڈراموں میں کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
نورین گلوانی نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کے لیے بھی دعائیں کرتی ہیں لیکن ان کی شادی نہیں ہو رہی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ دراز قد، اسپورٹس مین، جانوروں سے پیار کرنے والے، اچھی عادت کے لڑکے سے شادی کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کام نہ کرنے والے شخص سے شادی نہیں کریں گی، وہ انہیں ہی اپنا شریک حیات بنائیں گی جو کام کرتا ہو، اداکار ہو تو اور بھی اچھا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں نورین گلوانی کا کہنا تھاکہ انہیں آج تک کسی مرد مداح نے شادی کی پیش کش نہیں کی، البتہ سوشل میڈیا پر میسیجز بہت کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لڑکے سوشل میڈیا پر ’ہمارا دل آپ کا ہوا‘ ٹائپ کے میسیجز کرتے ہیں اور وہ ان کے انباکس تک نہیں کھولتیں، صرف میسیجز دیکھ کر انہیں ڈیلیٹ کردیتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ایک دن کے لیے ولاگرز بن کر دیکھیں گی اور اپنی کسی پسندیدہ جگہ پر جاکے ولاگ شوٹ کریں گی۔












لائیو ٹی وی