• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

’دی کراؤن‘ میں بوسے کے مناظر شوٹ کروانے میں مشکل ہوئی، ہمایوں سعید

شائع July 19, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کے دوران سب سے زیادہ مشکل بوسے کا منظر شوٹ کروانے کے دوران پیش آئی۔

ہمایوں سعید نے برطانوی شاہی خاندان پر بنائی گئی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا تھا، جس کا مبینہ طور پر لیڈی ڈیانا سے معاشقہ رہا تھا اور ویب سیریز میں ہمایوں سعید نے لیڈی ڈیانا بننے والی اداکارہ الزبیتھ ڈبنکی کو بوسہ بھی دیا تھا۔

اب ہمایوں سعید نے تین سال بعد جیو پوڈکاسٹ میں ویب سیریز میں کام ملنے اور اس میں کام کرنے کے تجربے پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ کورونا کے لاک ڈاؤن کے دوران ہی ان سے ویب سیریز میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا اور اس وقت انہیں بھی کورونا تھا۔

ان کے مطابق کورونا کی وجہ سے انہیں 102 بخار بھی تھا لیکن انہوں نے اپنا آڈیشن ریکارڈ کرکے بھیجا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک ایجنٹ نے ویب سیریز میں کام کی پیش کش کی لیکن منتخب کرنے سے پہلے ان کے آڈیشن لیے گئے اور انہوں نے آن لائن آڈیشن دیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ہدایت کار دوست نادر کی مدد سے آڈیشن کی ویڈیو شوٹ کرکے ’دی کراؤن‘ کی ٹیم کو بھیجی اور آڈیشن کے بعد 20 دن بعد انہیں مبارک باد کی کال کی گئی۔

انہوں نے ’دی کراؤن‘ کی پوری ٹیم کی تعریفیں کیں اور کہا کہ تمام لوگ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں، ہر کوئی ان سے پہلے ہی شوٹنگ سیٹ پر موجود ہوتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ سب سے پہلے سیٹ پر پہنچیں لیکن وہاں پہنچنے کے بعد انہیں معلوم ہوتا کہ سب ان سے پہلے پہنچے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ مشکل بوسے کا منظر شوٹ کروانے میں پیش آئی اور انہوں نے پہلے ہی ٹیم کو بتایا کہ پاکستان میں اس طرح کا کام نہیں ہوتا، ان کے لیے مسئلہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم کو بتایا کہ پاکستان میں میاں اور بیوی اداکار بھی ایسے مناظر شوٹ نہیں کرواتے اور حقیقی زندگی میں بھی میاں اور بیوی دور ہوکر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، بوسے کا منظر شوٹ کروانا ان کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

اداکار کے مطابق ان کی بات سن کر سب پریشان ہوگئے لیکن ان کے ساتھ لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ الزبیتھ ڈبنکی نے ان کا حوصلہ بڑھایا، ان کی تعریفیں کیں، ان کے قریب ہوئیں اور انہیں آرام دہ محسوس کروانے کے بعد ہی منظر کو شوٹ کیا گیا۔

ہمایوں سعید کے مطابق منظر شوٹ کرنے سے قبل ہونے والی ریہرسل کے دوران ہی انہوں نے سب کو بتایا کہ بوسے کا منظر شوٹ کروانا ان کے لیے مشکل ہوگا، انہوں نے ایسا منظر کبھی شوٹ نہیں کروایا۔

اداکار نے بتایا کہ سب نے ان کی بات سمجھی، ان کی مشکل دور کی، ان کا حوصلہ بڑھایا، خوامخواہ ان کی تعریفیں کیں تاکہ وہ منظر شوٹ کروانے پر جلد راضی ہوجائیں، انہیں آرام دہ کرنے کے بعد ہی بوسے کا منظر شوٹ کروایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025