• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی، مزید علاج کے لیے امریکا روانہ

شائع July 19, 2025
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان ایکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، جب کے وہ مزید علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی میں آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے۔

ویب سائٹ نے ذرائع سے بتایا کہ اداکار کو کمر اور مسلز میں چوٹیں لگیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری بھی کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ سے زائد وقت تک آرام کا مشورہ دیا جب کہ اداکار مزید علاج کے لیے امریکا بھی روانہ ہوگئے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شاہ رخ خان کو آنے والی چوٹیں سنگین نہیں، تاہم اس کے باوجود اداکار مزید علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کو ماضی میں بھی کمر اور مسلز میں چوٹیں لگی ہیں، جس وجہ سے وہ مزید اور بہتر علاج کے لیے امریکا روانہ ہوئے۔

شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی، فلم کی شوٹنگ ممبئی میں جاری تھی۔

شاہ رخ خان گزشتہ ایک دہائی کے دوران متعدد بار ایکشن مناظر شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوچکے ہیں، تاہم انہیں لگنے والی چوٹیں اتنی زیادہ سنگین نہیں رہیں۔

شاہ رخ خان کی عمر 60 سال ہو چکی ہے اور گزشتہ چند سال سے وہ مسلسل ایکشن فلموں میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ ایکشن اور خطرناک مناظر خود ہی شوٹ کرواتے ہیں، عام طور پر خطرناک مناظر اصلی اداکار کی جگہ اسٹنٹ مین سے کروائے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا خاندان پہلے ہی امریکا میں موجود ہے اور وہ تقریباً دو ماہ تک وہاں قیام کرنے کے بعد ستمبر میں واپس آئیں گے، تاہم ابھی تک اداکار کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025