• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

جنوبی وزیرستان میں موبائل پٹرولنگ ٹیم پر حملہ، سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار اغوا

شائع July 20, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

جنوبی وزیرستان کے علاقہ تانگہ میں مسلح افراد نے سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے موبائل پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کرکے سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ادھر، لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے دھماکا کرکے اُڑا دیا، دھماکے کے بعد گیس کے اخراج سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکا تھانہ شادی خیل، سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے خان خیل میں ہوا، رواں ماہ پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو چوتھی بار نشانہ بنایا گیا ہے،حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025