• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

مریم نواز کا لاہور ایئرپورٹ کے اطراف ’نو برڈ زون‘ کے قیام کیلئے 30 جولائی کا الٹی میٹم

شائع July 20, 2025
— فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز
— فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف ’نو برڈ زون‘ قرار دیے گئے علاقوں کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے 30 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ ’ایئرپورٹ کے گرد 8 کلومیٹر کے دائرے کو محفوظ بنانے کے لیے ’نو برڈ زون‘ مہم کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں‘۔

محکمہ وائلڈ لائف، محکمہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے) اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر اقدامات کر رہی ہیں۔

اہلکار کے مطابق لاہور کینٹ، والٹن کینٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی حدود میں صفائی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ ایئرپورٹ کے قریب پرندوں کی موجودگی روکی جا سکے۔

الفیصل ٹاؤن میں کبوتروں کے گھونسلے ختم کر دیے گئے ہیں، مرغی فروشوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور گیریژن کلب میں گھونسلے ختم کرنے کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔

مذبح، پولٹری فارمز، مزارات اور گھروں کی چھتوں پر پرندوں کو دانہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سخت نگرانی میں آنے والے اہم علاقوں میں برکت روڈ، بیدیاں روڈ، ڈی ایچ اے، عسکری، والٹن روڈ اور قذافی اسٹیڈیم شامل ہیں، بہار شاہ روڈ اور ضرار شہید روڈ سے پرندوں کے پنجرے ہٹا دیے گئے ہیں۔

شالامار باغ، بھاٹی چوک، جیل روڈ، مغلپورہ اور آر اے بازار میں گھونسلے ختم کرنے کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025