• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

سائبر خطرات کے پیش نظر ریاستی اداروں کیلئے سائبر رسک آڈٹس کرانا ضروری قرار

شائع July 20, 2025
فائل فوٹو:  ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزارت خزانہ نے سائبر خطرات کے پیش نظر اداروں کےلیے سائبر رسک آڈٹس کرانا ضروری قرار دے دیا۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر ریاستی اداروں کے لیے سائبر رسک آڈٹس کرانا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق یہ اقدام ای آرپی سسٹم اور آن لائن مالیاتی پلیٹ فارم پرانحصار بڑھنے کے باعث کیا گیا، سیفٹی کےساتھ مخبری کانظام بھی متعارف کروایاگیا ہے۔

اس کا مقصد یہ ہےکہ ملازمین بلاخوف غیراخلاقی طرزعمل کی نشاندہی کر سکیں، ان اقدامات کی بدولت احتساب، شفافیت، اور حفاظتی روایات قائم کرنےمیں مدد ملے گی ۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کےمطابق ریاستی اداروں کےلیےادارہ جاتی خطرےکےانتظامی فریم ورک کو اپنانا لازمی کیاگیا ہے، یہ اقدام ریاستی اداروں کےنظام میں پائیدار کارکردگی کی بہتری کی بنیاد رکھےگا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025