• KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Cloudy 18.6°C

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیخلاف پٹیشن دائر کرنےکا فیصلہ

شائع July 20, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیخلاف پٹیشن دائر کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر گورنرہاؤس میں حلف آئین کی خلاف ورزی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 65 واضح ہے، حلف صرف اسمبلی فلور پر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نےحلف لینے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکراسمبلی انکارکرے تو چیف جسٹس کسی کو نامزد کرسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 24 جولائی کواسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا۔

مخصوص نشستوں میں 21 خواتین اور چار اقلیتیں نشستیں شامل ہیں،جمیعت علمائے اسلام اور مسلم لیگ( ن ) کے سات ، سات اراکین نے حلف لیا، پیپلز پارٹی کے چار، اے این پی کے دو اور پی ٹی آئی (پی) کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔

خیال رہے کہ آج صبح خیبر پختونخوا اسمبلی میں کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کرکے حلف نہیں لیا جاسکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025